Skip to main content

Posts

Showing posts from May, 2020

College

(کالج) اُوکھی سوکھی میڑک کیتی میں وی کالج داخل ہویا حالت قسمیں جنگی ویکھی دُنیا  رنگ  برنگی  ویکھی پہلا  ہفتہ  اُوکھا  سی سارا اکھ دا توکھا سی جمعہ جمعہ آٹھ دن لنگھے ٹیچر فیر ناں لگن چنگے کالج اکثر دیر نال پہنچاں پٹھیاں سدھیاں آون سوچاں میرا وی کوئی بیلی بن جائے ایک ادھی سیلی بن جائے پنج، ست میرے بیلی بن گئے کی دساں او زندگی بن گئے کتاباں نال بنے ناں ساڈی بنک وی مارے قسم خدا دی ناں کُجھ دینا ناں کُجھ لینا سارا  دن  کینٹین  تے  بہنا اِک دُوجے دا درد ونڈانا اِک دُوجے نوں گل نل لانا زندگی سوکھی لنگھدی پئی سی پتا  نئیں  کتھوں  پیپر  آ  گئے کتاب نوں ہتھ کوئی لاندا نئیں سی کجھ  وی  آندا  جاندا  نئیں  سی ماڑیاں جاناں اُوکھیاں پھسیاں رب  دے  اُتے  ڈوراں  سٹیاں پڑھن دا فیر ارادہ کیتا ساریاں رل کے وعدہ کیتا فیر کی سی سارے جڑ گئے بتھیری ساریاں ہمت ماری آخر پیپر ہال وچ آ گئے خوب فیر ورکے کالے کیتے اُوکھیاں سوکھیاں پیپر دتے ساڈے وی...

Sdgkk

*امتحانات کا فارمولا طے کر لیا گیا* بورڈز کی جانب سے تیار کی گئی سفارشات کے مطابق نہم جماعت کو دہم میں پروموٹ کر دیا جائے گا. ان سے صرف دہم کے پیپر لیے جائیں گے، اور دہم کے حاصل کردہ نمبرز کے مطابق نہم کے بھی نمبرز دیے جائیں گے. دہم کے طلباء امتحان دے چکے، ان کے پیپرز جلد از جلد مارک کیے جائیں گے. اگر کسی بنیاد پہ مارکنگ شروع نا ہو سکی تو نہم کے حاصل کردہ نمبرز کی بنیاد پہ دہم کے نمبرز بھی دیے جائیں گے. دہم کے موجودہ طلباء کے لیے پریکٹیکل کا امتحان نہیں لیا جائیگا. پریکٹیکل کے کل نمبرز کا نصف تمام طلباء کو بلا تفریق دے دیا جائے گا، جبکہ بقیہ نصف متعلقہ مضمون کی پرسنٹیج کے حساب سے دیا جائے گا. تمام فرسٹ ائیر کے موجودہ طلباء کو سیکنڈ ائیر میں پروموٹ کیا جائیگا، اور صرف سیکنڈ ائیر کے امتحان لیے جائینگے، سیکنڈ ائیر امتحان کے نمبرز کے مطابق فرسٹ ایئر کء نمبرز بھی فائنل رزلٹ میں شامل کیے جائینگے.. سیکنڈ ائیر کے موجودہ طلباء کا امتحان بھی نہیں لیا جائیگا، بلکہ انہیں بھی فرسٹ ائیر کی حاصل کردہ پرسنٹیج کے مطابق نمبرز دیکر یونیورسٹی داخلے کے لیے اہل سمجھا جائے گا.. (پریکٹیکل امتحان ...

آنچ پہ جذبوں نے اُبالی

لمس کی آنچ پہ جذبوں نے اُبالی چائے عشق پِیتا ہے کڑک چاہتوں والی چائے کیتلی ہجر کی تھی , غم کی بنا لی چائے وصل کی پی نہ سکے ,ایک پیالی چائے میرے دالان کا منظر کبھی دیکھو آ کر درد میں ڈوبی ہوئی شام ,سوالی چائے ہم نے مشروب سبھی مضر ِ صحت ترک کئے ایک چھوڑی نہ گئی ہم سے یہ سالی , چائے یہ پہیلی کوئی بُوجھے تو کہ اُس نے کیونکر اپنے کپ سے مرے کپ میں بھلا ڈالی , چائے میں یہی سوچ رہا تھا کہ اجازت چاہوں اُس نے پھر اپنے ملازم سے منگالی چائے اس سے ملتا ہے محبت کے ملنگوں کو سکوں دل کے دربار پہ چلتی ہے دھمالی چائے رنجشیں بھول کے بیٹھیں کہیں مل کر دونوں اپنے ہاتھوں سے پِلا خیر سگالی ,چائے عشق بھی رنگ بدل لیتا ہے جان ِ عابد..  ! ٹھنڈی ہو جائے تو پڑ جاتی ہے کالی, چائے