تعلیمی خبریں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد سمسٹر بہار 2020 پروگرام بی اے، بی ایس، بی کام، بی ایڈ، ماسٹرز، ایم ایڈ کے داخلے 5 جون تک سنگل فیس کے ساتھ جاری رہیں گے۔ پنجاب یونیورسٹی لاہور ایم اے، ایم ایس اور بی کام پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ امتحان 2020 کے داخلے سنگل فیس کے ساتھ 5 جون تک جاری رہیں گے۔ سرگودھا یونیورسٹی ایم اے، ایم ایس سی دوسرا سالانہ امتحان 2019 اور پہلا سالانہ امتحان 2020 کے داخلے سنگل فیس کے ساتھ 15 جون تک جاری رہیں گے۔ پنجاب یونیورسٹی لاہور سرگودھا یونیورسٹی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد ( اپنے کسی بھی پروگرام جن کے پیپرز ابھی ہونا باقی تھے ) گجرات یونیورسٹی نے بی اے، بی ایس سی، بی کام اور ایم اے، ایم ایس سی سالانہ امتحان 2020 کے امتحانات کا ابھی تک باقاعدہ کوئی شیڈول جاری نہیں کیا یاد رہے کہ اس بار امتحانات آن لائن ہوں گے یا تحریری اس کے حتمی فیصلے کا اعلان کسی بھی یونیورسٹی نے اپنی ویب سائٹ پر جاری نہیں کیا۔ لہذا سٹوڈنٹس باقاعدگی سے یونیورسٹیز کی ویب سائٹ کو چیک کرتے رہیں سنی سنائی اور زبانی باتوں پر بالکل کان نہ دھریں۔ گوجرانوالہ بورڈ ...